وزیر اعظم کی جانب سے عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ منسوخ کر دیا گیا

وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے ان کو بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں عاصم سلیم باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

وزیراعظم نےمعاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا اور کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کے ثبوت اور وضاحت سے مطمئین ہوں. اس لیے ان کو اب بطورمعاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں