کل وزیر اعظم کراچی کا دورہ کریں گے

بارشوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم عمران خان کل کراچی کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) حکام اور پارٹی قائدین وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، وہ دورے میں گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے ارکان اسمبلی، اتحادی رہنما اور تاجر بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی کو اربوں روپے کا وفاقی پیکج دینے کا اعلان کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کراچی کی بحالی کا شارٹ ٹرم ،مڈ ٹرم اور لانگ ٹرم پیکج دیں گے۔
ذرائع کے مطابق کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں صفائی، نالوں کی صفائی، نکاس آب کےمنصوبے شامل ہیں، صاف پانی کی فراہمی اور کچرا ٹھکانے لگانے کے منصوبے بھی کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہے۔
وزیر اعظم کراچی میں ٹرانسپورٹ اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاقی فنڈز کا بھی اعلان کریں گے۔

کراچی میں ہونے والی مون سون کی بارشوں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں اب تک پانی کھڑا ہے جس میں سرجانی ٹاؤن، ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقے شامل ہیں۔ اور آج بھی کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی کراچی کا دورہ کیا تھا۔ اور کراچی کی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ان کے مسائل سنے . عوام کی ایک بڑی تعداد نے شہباز شریف کا استقبال کیا. اور اپنے مسائل سنائے

اپنا تبصرہ بھیجیں