ثانیہ مرزا اور ان کے بیٹے کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ اپنی نئی تصویر شیئر کی ۔
ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اور اذہان کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں ایک ہی رنگ اور ڈیزائن کے کپڑے پہنے نظر آرہے ہیں۔
ثانیہ مرزا نے اس تصویر میں اذہان مرزا مالک کے دونوں ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں، تصویر میں دونوں نیلے رنگ کا ٹراؤزر، سفید ٹی شرٹ اور ہلکے زرد رنگ کے اسپورٹس شوز پہنے ہوئے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CIUyWxxHjc8/?utm_source=ig_web_copy_link

اذہان اور ثانیہ مرزا کی تصویر اور انداز کو مداحوں نے پسند کیا اور دونوں کے لیے دعا بھی کی۔ اور ان کے لیے دل بھیجے
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، شادی کے بعد دونوں نے اپنے اپنے ممالک میں زیادہ وقت گزارا البتہ اس دوران دونوں کا ایک دوسرے کے گھر کا چکر بھی لگتا رہا۔ 30 اکتوبر2018 کو نامور پاکستانی کرکٹر اور بھارتی ٹینس اسٹار کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے اذہان رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں