گلوبل ٹیچر پرائز ایوارڈ بھارتی ٹیچر نے اپنے نام کر لیا

تعلیم نسواں کی بہتری کیلئے سرگرم بھارتی استاد نے گلوبل ٹیچر پرائز جیت لیا، بھارتی شہری نے انعام کی آدھی رقم پہلے 10 اساتذہ میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک گاوں میں پرائمری اسکول کے استاد رنجیت سنگھ نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر یہ انعام اپنے نام کیا ہے
گلوبل ٹیچر پرائز متحدہ عرب امارت کی ورکے فاونڈیشن کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں بہترین خدمت انجام دینے والے دیا جاتا ہے جس کی انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔
گلوبل ٹیچر پرائز کےلیے دنیا بھر سے 12 ہزار اساتذہ کا انتخاب کیا گیا تھا جس میں رنجیت سنگھ کو بہترین ٹیچر منتخب کرکے انعام سے نوازا گیا تاہم رنجیت نے یہ کہتے ہوئے کہ ٹیچر تقسیم کرنے پر یقین رکھتے ہیں اپنی آدھی انعامی رقم مقابلے کے دس بہترین ٹیچرز میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بھارتی استاد کی کامیابی اور ان کی اس فراخدلی پر انہیں دنیا بھر کے لوگوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں