بس اڈے کے قریب رکشہ میں دھماکہ، 1 شخص جاں بحق 7 زخمی

پنجاب میں پیرو دھائی بس اڈے کے قریب رکشے میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 7افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پیرو دھائی بس اڈے کے قریب پیش آیا، رکشے میں اچانک دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
زخمیوں اور جاں بحق شخص کی شناخت کی جا رہی ہے، واقعہ کی اطلاع پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، سینئر پولیس افسران اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موقع پر موجود ہیں۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، تحقیقات کے بعد دھماکا کی نوعیت کے بارے میں حتمی راۓ دی جا سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں