سابق کرکٹر سعید اجمل بھی ایف بی آر کی پکڑ میں آ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سعید اجمل بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی پکڑ میں آ گئے. سعید اجمل نے 26 لاکھ سے زائد کا ٹیکس دینا تھا. لیکن انہوں نے ٹیکس ادا نہیں کیا
ایف بی آر ذرائع کے مطابق سعید اجمل نے فیصل آباد کے مہنگے علاقے گلبرگ میں جائیداد خریدی تھی. اور اپنی جائیداد کو کمرشل کرنے کے لیے انہوں نے فیس بھی ادا کی تھی. لیکن ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی. جس کا انکشاف اب ہوا ہے. اور ایف بی آر نے سعید اجمل کو اس حوالے سے نوٹس بھی جاری کر دیا ہے
ایف بی آر نے سعید اجمل کو جائیداد کے ٹیکس کی مد میں واجب الادا 26لاکھ 57ہزار 500 روپے ادا کرنے کا نوٹس جاری کر کے فوری طور پر رقم قومی خزانے میں جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔
سعید اجمل سے اس خبر کے حوالے سے مؤقف لینے کے لیے ایف بی آر نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے. لیکن انہوں نے اس کا کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں