عالمی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ترقی پذیر ممالک کو 12 ارب امریکی ڈالر دینے کا اعلان کر دیا

عالمی بینک نے مہلک وائرس کورونا (کووڈ-19) سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کو12 ارب امریکی ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے. اس رقم سے ترقی پذیر ممالک کی وائرس سے نمٹنے میں مدد کی جائے گی. اور ان کو اس مشکل گھڑی سے نکلنے میں بھی مدد ملے گی
برطانوی نشریاتی ادار ے بی بی سی کے مطابق عالمی بینک کے سربراہ ڈیوڈمیلپاس کا کہنا ہے کہ ہنگامی امدادی پیکیج میں کم شرح سود کا قرض، امداد اور تکنیکی معاونت شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ امداد کی تقسیم کے دوران انتہائی غریب ترین اور انتہائی خطرے سے دوچار ممالک کو ترجیح دی جائے گی تاکہ وائرس کے اثرات سے نمٹا جاسکے۔ اور ان کی بروقت مدد ہو سکے
عالمی بینک کے سربراہ نے مزید کہا کہ 12 ارب ڈالر صحت سے متعلق آلات کی خریداری اور دیگر اقدامات کے لیے ہوں گے۔
اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر حفاظتی آلات کی قلت سے خبردار کیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے کمپنیوں اور حکومتوں سے وائرس کی جانچ کرنے والے آلات میں 40 فیصد تک اضافے کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک چین سمیت دیگر ممالک میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 90 ہزار سے زائد اس وائرس میں مبتلا ہیں تاہم 50 ہزار سے زائد متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں