سندھ اور بلوچستان میں پولیو کے نئے کیس سامنے آ گئے

بلوچستان اور سندھ میں پولیو کا مزید ایک ایک کیس سامنے آیا ہے. جس کے بعد رواں برس بلوچستان میں پولیو سے متاثر بچوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں 7 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال بلوچستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں سندھ میں بھی پولیو کے ایک اور مریض کی تصدیق ہوئی ہے. جس کا تعلق شکارپور سے ہے. اس طرح رواں سال سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی ہے
بلوچستان میں چوتھا اور سندھ میں آٹھواں کیس رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال ملک میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 25 تک جاپہنچی ہے۔
اس سے قبل سال 2019 پاکستان میں پولیو کے حوالے سے بہت خطرناک رہا. اور 2019 میں ملک بھر سے 146 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں