ٹوئٹر سے اب ٹوئٹس چوبیس گھنٹوں بعد غائب ہو جائیں گی

مائیکرو بلاکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھی اب انسٹاگرام کی طرح صارفین کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹس 24 گھنٹوں بعد ختم کرنے کا اعلان کیا ہے. اب صارفین کی ٹوئٹس انسٹاگرام کی اسٹوریز کی طرح 24 گھنٹوں بعد غائب ہو جائے گی

اس حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے برازیل میں ’فلیٹ‘ کے نام سے ایک آزمائشی سروس کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کسی بھی صارف کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ 24 گھنٹوں بعد غائب ہو جائے گی۔

مائیکرو بلاکنگ ویب سائٹ کے حکام کا کہنا ہے اگر کسی صارف نے کسی کی بھی ٹوئٹ دیکھنی ہو تو وہ اس شخص کی پروفائل پکچر پر کلک کر کے متعلقہ ٹوئٹ دیکھ کر اسے براہ راست جواب دے سکتا ہے۔ اور اس پر اپنے تاثرات کا اظہار کر سکتا ہے
ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ویب سائٹ کو صارفین کے لیے مزید بہتر بنانا اور زیادہ لوگوں کو اس پلیٹ فارم سے جوڑنا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ برس کے آخر میں ٹوئٹر نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور فیچر بھی متعارف کرایا تھا جس میں کسی بھی صارف کے ٹوئیٹ پر کیے جانے والا کوئی مخصوص کمنٹ دوسروں سے چھپایا جا سکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں