پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ہونے والے ون ڈے میچ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا

کراچی: پاکستان اور بنگلادیش کے مابین ہونے والے ون ڈے میچ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ اور اب مقرر کردہ تاریخ سے پہلے یہ میچ کھیلا جائے گا

تفصیلات کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم نے ایک روزہ میچ کراچی میں کھیلنا تھا. جو کہ 3 اپریل کو شیڈول تھا. لیکن اب بنگلہ دیش نے درخواست کی کہ تاریخ کو بدلا جائے جس پر اب یہ میچ کراچی میں ہی یکم اپریل کو کھیلا جائے گا
دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا. جس کے لیے مہمان ٹیم 29 مارچ کو کراچی پہنچے گی. اور اگلے روز میچ کی پریکٹس کرے گی
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کا دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 5 اپریل کو شیڈول ہے
اس سے قبل راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے ایک اننگز اور 44 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر 140 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے اور کراچی ٹیسٹ میں کامیابی پر قومی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلیڈ سے اوپر آجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں