اب 50 لاکھ کے بجائے ایک کروڑ روپے معاوضہ ملے گا

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کو کراچی میں پیش آنے والے حادثے کے شہداء کے لواحقین کو انشورنس کمپنی اب 50 لاکھ کے بجائے ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کرے گی
پی آئی اے ترجمان کے مطابق کراچی طیارہ حادثے کے شہداء کے انشورنس معاوضے میں اضافہ کردیا گیا ہے اور انشورنس کمپنی اب لواحقین کو فی کس ایک کروڑ روپے ادا کرنے کو تیار ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ انشورنس کی رقم میں اضافے کے لیے پی آئی اے کی سی ای اوارشد ملک نے کمپنی سے کامیاب مذاکرات کیے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ماضی میں فضائی حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے ادا کیے جاتے تھے۔ لیکن اس دفعہ یہ رقم ڈبل کر دی گئی ہے
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے جاں بحق مسافروں کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے جنازے اور تدفین کیلئے پہلے ہی ادا کرچکی ہے جب کہ انشورنس کی رقم کی ادائیگی کے لیے تمام لواحقین کو خطوط ارسال کیے جارہے ہیں۔
انشورنس رقم میں اضافہ سی ای اوپی آئی اے ائیرمارشل ارشد ملک کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ وزیرہوابازی غلام سرورکی جانب سےسی ای اوپی آئی اےکوخصوصی ہدایات دی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں