حکومت کی جانب سے پارکس، ریسٹورنٹ ، شادی ہالز کھولنے پرغور

حکومت نے شعبہ سیاحت ،ریسٹورنٹ ، شادی ہالز اور پارکس کھولنے پر غور شروع کردیا ہے اور صوبوں سے تجاویز جمع کرلیں، حماد اظہر کا کہنا ہے کہ تجاویزپراین سی سی میں وزیراعظم کی صدارت میں جلد فیصلہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بند شعبے کو کھولنے پر صوبو ں سے مشاورت شروع کردی ہے، شعبہ سیاحت ،ریسٹورنٹ ، شادی ہالز اورپارک کھولنے پر مشاورت جاری ہے ، جبکہ مارکیٹوں اور صنعتوں کے اوقات پر بھی نظر ثانی کی جائےگی۔

حماداظہر کا کہنا تھا کہ ایس او پیز تیار کرنے کےلیے صوبوں سے تجاویز لی ہیں اور صوبوں کوایس او پیزاورعملدرآمدکےطریقہ کارکی حتمی تیاری کا کہا ہے، تجاویزپراین سی سی میں وزیراعظم کی صدارت میں جلد فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت نے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی سفارش کردی۔
بزنس سینٹرز، سیاحتی مقامات، سنیما اور تھیٹرز کھولنے کی بھی سفارش کی گئی ہے جبکہ کھیلوں کی سرگرمیوں ، کلب اور پارکس کھولنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان کے مطابق پنجاب حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو اپنی سفارشات بھیج دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں