اسکولوں میں‌اب ہفتے کی چھٹی اور سردیوں کی تعطیلات نہیں ہونگی

وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا کی وجہ سے ہونے والے تعلیمی نقصان کے ازالے کے لیے ہفتے کی چھٹی ختم اور موسم سرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رواں سال تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں ہوں گی۔ تعلیمی اداروں میں ہفتے کو اسپیشل کلاسز کا انعقاد کیا جائے۔ تاکہ گزشتہ چھٹیوں سے بچوں ‌کا جو نقصان ہوا ہے اس کا کچھ ازالہ کیا جا سکے

وزارت تعلیم کے مراسلے میں یہ کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ‏کورونا کے دوران ہونیوالے تعلیمی نقصان کے ازالے کیلئے کیا گیا ہے۔
جبکہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ 7 ستمبرکو ہوگا۔ جس کے بعد کوئی بھی حتمیٰ اعلان کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں