جیکب آباد میں ڈاکوؤں اور پولیس کا مقابلہ، اے ایس آئی شہید

جیکب آباد میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) شہید ہو گئے. ایس ایس پی جیکب آباد کے مطابق تحصیل ٹھل میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں اے ایس آئی عبدالرزاق گولو شہید ہوئے جب کہ ملزمان فائرنگ کت بعد فرار ہو گئے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر کے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ اور جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں