کراچی کے جناح اسپتال میں ائیرایمبولینس کیلئے ہیلی پیڈ سروس فعال کر دی گئی

کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ائیرایمبولینس کے لیے ہیلی پیڈ کو فعال کر دیا گیا ہے . اور ایسا دو دہائیوں کے بعد ممکن ہو سکا ہے
ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ ائیر ایمبولینس کے ذریعے ملک کے دور دراز علاقوں سے شدید زخمی اور بیمار مریضوں کی آمدورفت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اور انہیں‌جلد از جلد اسپتال منتقل کیا جا سکے گا
ان کا مزید کہنا تھا کہ دو دہائیوں کے بعد سندھ حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر ہیلی پیڈ پر اترا ہے۔ اس سے قبل 90 کی دہائی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے مریضوں کو لایا جاتا تھا لیکن جب ہیلی پیڈ کی حالت خراب ہوئی تو پھر یہ معاملہ رک گیا تھا
سربراہ جے پی ایم سی کا کہنا تھا کہ ہیلی پیڈ پر سرکاری اور نجی ائیر ایمبولینس کے ذریعے مریض لائے جا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی لینڈنگ کے لیے جے پی ایم سی کو سرٹیفکیٹ دے چکی ہے اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی بھی فراہم کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں