اداکارہ ہانیہ عامرکی آواز میں انگریزی گانا سوشل میڈیا پر صارفین کا پسندیدہ گانا بن گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاری کے میدان میں‌ تو خود کو منوایا ہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی وہ اب اکثر گانا گاتے بھی دکھائی دیتی ہیں‌. حال ہی میں‌ان کا ایک انگریزی گانا سوشل میڈیا صارفین کو بہت پسند آیا جو کہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی کر رہا ہے . اور یہ گانا سننے کے بعد صارفین نے انہیں کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا فی میل ورژن قرار دے دیا۔
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں انگریزی گانا گاتے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔

یوں تو وہ عرصے سے سوشل میڈیا پر اپنی گانے کی ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن اداکارہ کا انگریزی گانا صارفین کو اس قدر پسند آیا کہ انہوں نے ہانیہ عامر کو جسٹن بیبر کا فی میل ورژن قرار دے دیا۔

اداکارہ کی پے در پے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہونے سے لگتا ہے کہ مستقبل میں وہ گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھنے کو تیار ہیں۔ جس کی وہ تیاری کر رہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں