ملک میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔ جن کی تعداد 26 ہے
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 32376 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1302 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 26 افراد انتقال کرگئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں تین ماہ بعد ایک روز کے دوران یہ کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

اس سے قبل 31 جولائی کو پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا سے 27 افراد انتقال کرگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں