جوبائیڈن نے امریکی تاریخ میں سب سےزیادہ ووٹ لینےکا اعزازحاصل کرلیا

ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے امریکی تاریخ میں سب سےزیادہ ووٹ لینےکا اعزازحاصل کرلیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن نے اب تک کی گنتی میں سات کروڑ ووٹ لیکر سابق امریکی صدر باراک اوباما کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، باراک اوبامانےدو ہزار آٹھ کے الیکشن میں6کروڑ90لاکھ سےزائد پاپولر ووٹ لیےتھے۔

زیادہ پاپولرووٹ لینےکےباوجودجیت کےلیے جوبائیڈن کو 270الیکٹورل ووٹ لینا لازمی ہیں۔
دوسری جانب امریکا میں جاری صدارتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج تو آنا شروع ہوگئے ہیں ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 238 اور ری پبلکن امیدوار امریکی صدر ٹرمپ نے اب تک 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق 19 ریاستوں میں ری پبلکن امیدوار ٹرمپ اور 16 ریاستوں میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کو برتری حاصل ہے جب کہ 16 ریاستوں کےنتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

جوبائیڈن نے اپنے حامیوں اور چاہنے والوں کو صبر سے کام لینے کا کہا ہے، انہوں نے کہا کہ دو سے تین دن میں الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان ہوجائے گا اور جیت ہماری ہی ہوگی لیکن ابھی صبر سے کام لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں