وزارت خزانہ نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی مالیاتی رپورٹ جاری

وزارت خزانہ نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی مالیاتی رپورٹ جاری کردی، جس میں بجٹ خسارہ 484 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جاری کردہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے دوران بجٹ خسارہ جی ڈی پی کامنفی 1 اعشاریہ 1 فیصد رہا۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ کے دوران حکومتی آمدنی 1478 ارب روپے رہی۔
رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر ٹیکس ریونیو 1122 ارب اور نان ٹیکس ریونیو 356 ارب روپے رہا۔ جولائی سے ستمبر تک حکومتی اخراجات 1 ہزار 963 ارب روپے رہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سالی کی پہلی سہ ماہی میں دفاعی بجٹ 224 ارب روپے رہا، رواں مالی سال اب تک 1879 ارب روپے سود کی ادائیگیوں پر خرچ ہوئے۔
رواں مالی سال اب تک742ارب روپے سود کی ادائیگیوں پر خرچ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں