پشاور میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے

پشاور میں گزشتہ 3 دنوں کے دوران فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 3 سے 5 روپے تک اضافہ ہوگیا۔
چینی ڈیلرز کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پشاور میں چینی کی 50 کلوگرام بوری کی قیمت 300 روپے بڑھی ہے جس کے نتیجے میں ایک کلو چینی کی قیمت میں 3 سے 5 روپے تک کا اضافہ ہوا۔ پشاور میں بھی چینی 95 روپے کلو تک جا پہنچی
پشاور میں مقامی دکاندار 90 سے 95 تک فی کلو گرام چینی فروخت کر رہے ہیں جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں فی کلوگرام چینی کی قیمت 68 روپے ہے۔
پشاور کے بعد ملک کے دوسرے شہروں میں بھی چینی کی قیمت میں‌بہت اضافہ ہو چکا ہے . جس سے عوام پریشان ہے اور مہنگائی کے کم ہونے کا انتظار کر رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں