پاکستان ریلوے کا خسارہ 35 ارب روپے سے تجاوز کر کے 46 ارب روپے تک ہو گیا

پاکستان ریلوے کا خسارہ 35 ارب روپے سے بڑھ کر 46 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
محکمہ ریلوے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سال 2020 کے دوران ریلوے کے خسارے میں تقریباً گیارہ ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ریلوے ملازمین کی مجموعی تعداد 67 ہزار 627 ہے لیکن گزشتہ مالی سال کے دوران ان ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 28 ارب 21 کروڑ 44 لاکھ 77ہزار روپے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی مد میں 31ارب 41 کروڑ 88لاکھ 93ہزار روپے خرچ ہوئے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ریلوے انجنوں، مسافر کوچز اور مال گاڑیوں کے ڈبوں کی تعداد میں کمی آئی اور ریلوے انجن 478 سے کم ہو کر 472 رہ گئے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسافر کوچز ایک ہزار 460 سے کم ہو کر ایک ہزار 378 جبکہ مال گاڑیوں کے ڈبے 16 ہزار 159 سے کم ہوکر 14 ہزار 327 رہ گئے۔
اس کے علاوہ اسٹیشنوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیااور مسافروں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں