خیبر پختون خواہ میں بارشوں سے 7 افراد ہلاک متعدد زخمی

صوبہ خیبر پختونخوا میں کئی روزسے جاری بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے. صوبے میں ہونے والی مسلسل بارشوں کے دوران عمارتوں کی چھتیں اور دیواریں گری جس سے اب تک 7 افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہو چکے ہیں
صوبہ خیبر پختونخوا کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں 8 گھروں اور ایک اسکول کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
دوسری جانب پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سسلہ جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 7 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جب کہ چراٹ میں 20، کاکول 16، سیدوشریف 24،کالام 10، چترال میں 14 اور پاڑاچنار میں 15 سینٹی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ لوئر دیر میں 35 اور دیر اپر میں 29 ملی میٹربارش ہوئی ہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بارش مالا کنڈ میں ریکارڈ ہوئی. جو کہ 49 ملی میٹر ہے. جبکہ مالم جبہ میں 17 انچ تک برف پڑ چکی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں