معروف کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہارِ افسوس

معروف کامیڈین واداکار امان اللہ طویل علالت کے بعد آج انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کچھ ماہ سے بیمار تھے. اور گردوں، پھیپھڑوں اور سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے
معروف کامیڈین امان اللہ (مرحوم) طویل عرصے سے بیمار تھے. چند روز قبل ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی. تو ان کو لاہور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا. جہاں وہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئے. ان کے انتقال پر جہاں انڈسٹری کے سب لوگ افسردہ ہیں وہی

وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، فردوس عاشق اعوان، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت سمیت دیگر شخصیات نے بھی امان اللہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی
سیاست سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ شوبز کی شخصیات نے بھی اظہار افسوس کیا.
اداکار ہمایوں سعید کی جانب سے معروف کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ ہمایوں سعید نے امان اللہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’امان اللہ صاحب لیجنڈ اور کامیڈی کے بادشاہ تھے، اللہ انہیں جنت میں جگہ دے‘۔

اداکار فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’امان اللہ صاحب کا انتقال ہوگیا ہے، اللہ پاک ان کی مغفرت کریں‘۔
معروف ڈیزائنر عاصم جوفا نے کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
معروف سماجی کارکن منیبہ مزاری نے امان اللہ کے ساتھ اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی۔ اور جنت میں ان کے درجات بلند کرنےہونے کی دعا کی
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے بھی امان اللہ کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا۔
امان اللہ خان اسٹیج، ٹی وی اور فلموں کا بڑا نام تھے. اور ان کو ہر کوئی ہی پسند کرتا تھا. وہ نجی ٹی وی کے ایک مشہور پروگرام کا حصہ بھی تھے جہاں وہ سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے تھے ۔ انہیں 2018 میں صدراتی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں