گندم اور چینی کے بحران میں ملوث کسی شخص کو معافی نہیں ملے گی، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گندم اور چینی کے بحران میں ملوث کسی شخص کو معافی نہیں ملے گی۔ جو بھی اس بحران کے ذمہ دار ہیں. ان کو ضرور بے نقاب کیا جائے گا. اور وہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے
وزیراعظم عمران خان نے گندم اور چینی کے بحران کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا اشارہ دیا ہے
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے گندم اور چینی کے بحران کے بارے میں اپنی دوٹوک پالیسی سے آگاہ کر دیا ہے. اور کہا کہ گندم اور چینی بحران کے باعث حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا، عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے والا حکومت سے نہیں بچ سکے گا. جو بھی اس سرگرمی میں ملوث ہو گا اس کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا. اور عوام کو اس سے آگاہی بھی دی جائے گی
وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی شفاف گورنس ہے، کسی کو بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں