مقبوضہ کشمیر کے موضوع پر بننے والی مختصر فلم ‘ آرٹیکل 360’ ریلیز

گزشتہ برس 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے اپنے ساتھ غیر قانونی طریقے سے ضم کر لیا تھا اور اب بھارت کے اس غیر قانونی اقدام کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔
خطے میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے اور لاک ڈاؤن میں کشمیریوں کی زندگی کا عکس دکھانے کے لیے ہدایت کار ابراہیم بلوچ نے ‘آرٹیکل 370’ کے موضوع پر ایک مختصر فلم بنائی ہے۔
اس مختصر فلم کی کہانی ایک حاملہ لڑکی گلِ رانا کے گرد گھومتی ہے جو کہ مقبوضہ کشمیر میں رہتی ہے اور لاک ڈاؤن کے بعد اس کا شوہر لاپتہ ہو جاتا ہے۔

فلم ‘آرٹیکل 370’ میں اداکارہ مریم نفیس نے کشمیری حاملہ لڑکی گلِ رانا کا کردار ادا کیا ہے جب کہ اس فلم کو مدیحہ مجید نے ‘سی پرائم’ کے بینر تلے ریلیز کیا ہے۔
اس فلم کو دیکھ کر اس بات کا خوب اندازہ لگایا جا سکتا ہے .کہ کس طرح بھارتی مظالم نے معصوم کشمیریوں کا جینا محآل کیا ہے . اور وہ کس قدر اذیت اور پریشانی میں ہیں
گزشتہ روز 5 اگست کو بھارت کے اس غیر قانونی اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیےملک بھر ‘یوم استحصال’ بھی منایا گیا تھا۔ اور ریلیاں نکالی گئی .جس سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں