مریم نواز اور عثمان بزدار کو نیب نے طلب کر لیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو طلب کرلیا۔ نیب لاہور نے مریم نواز کو پراپرٹی الاٹمنٹ کیس میں 11 اگست کو طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز پر 2013 میں رائے ونڈ میں 200 ایکڑ سرکاری زمین الاٹ کرانے کا الزام ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ اراضی سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے دور میں ٹرانسفر کی گئی۔ جس کے لیے مریم نواز کو نیب نے طلب کیا ہے

جبکہ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی نیب نے 12 اگست کو طلب کرلیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر ایک ہوٹل کو غیر قانونی طور پر شراب کا لائسنس جاری کرانے کا الزام ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کرنا ڈی جی ایکسائز کا کام ہے لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب نے شراب کا لائسنس جاری کرانے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں