بیٹے نے ماں کو کلہاڑی مار کر قتل کر دیا

کراچی میں ڈالمیا کے علاقے میں بیٹے نے کلہاڑی کے وار سے ماں کو قتل کردیا۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزم کا اپنی ماں سے جھگڑا ہوا تھا جس پر اس نے طیش میں آکر کلہاڑی سے ماں پر وار کیا جس سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نیول پولیس کی حراست میں تھا جسے واقعے کی اطلاع ملنے پر گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم ارشاد حسین سرکاری ادارے میں چیف پیٹی آفیسر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں