لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکے کی ویڈیو

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک گھریلو ملازمہ نے انسانیت کی نئی مثال قائم کردی۔
بیروت دھماکے سے متعلق مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں لیکن ہم آپ کو ایسے مناظر دکھانے جارہے ہیں جس میں ایک گھریلو ملازمہ نے دھماکے کی شدت سے کمسن بچی کو بچایا اور بھاگ کر محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔

رپورٹ کے مطابق بیروت کی بندرگاہ کے اطراف عمارت میں ملازمہ گھر کی صفائی کررہی تھی کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا جس کی شدت سے مذکورہ عمارت کے بھی شیشے ٹوٹ گئے، خاتون نے خوفناک منظر دیکھتے ہی بچی کو گود میں اٹھایا اور محفوظ جگہ کی طرف فوراً بھاگ نکلی۔

تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس بچی کو ملازمہ سے کیا رشتہ ہے لیکن خاتون کے اس احسن اقدام نے سوشل میڈیا پر اسے ہیرو بنا دیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اسے اپنی جان سے زیادہ بچی کی فکر لاحق تھی۔


بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 تک پہنچ گئی، حکام نے چار ہزار سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے، جبکہ تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

دھماکا بیروت کی بندرگاہ کے علاقے میں ایک گودام میں ہوا اور یہ اتنا شدید تھا کہ پورا شہر ہل کر رہ گیا، بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز شہر کے دور دراز علاقوں تک سنی گئی، جائے دھماکا سے دھویں کے سرخ بادل فضا میں بلند ہوتے دکھائی دیئے۔ اور سب ہی خوف وہراس میں مبتلا ہو گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں