گاڑیوں کی خرید و فروخت اب نادرا سے منسلک ہوگی

سندھ حکومت نے گاڑیوں کی خریدوفروخت نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
جس کے لیے سندھ حکومت کے ایکسائز ڈپارٹمنٹ اور نادرا حکام کے درمیان ابتدائی معاملات طے پاگئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایکسائز سندھ شعیب صدیقی کے مطابق خریدار کو گاڑی کو ایک ماہ کے اندر اپنے نام کرانا لازمی ہوگا اور نادرا سینٹرز پر بائیو میٹرک کے ذریعے خریداری کاعمل مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی کی خریدوفروخت کیلئے خریدار اور فروخت کنندہ کونادرا سینٹر جانا ہوگا جہاں فروخت کنندہ اور خریدار دونوں کے انگوٹھے کے نشان کے بعد نادرا سے رسید ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ انگوٹھے کے نشانات کے ذریعے ہی گاڑی ٹرانسفر کی جاسکے گی۔

ڈی جی ایکسائز کے مطابق اوپن لیٹر پر گاڑی چلانے سے امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے ، چاربارگاڑی فروخت ہوتی ہے تو صرف ایک بارہی ٹرانسفرکرائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بائیومیٹرک ٹرانسفر سے وہیکل ٹیکس اور ریونیو میں 30 فیصد اضافہ ممکن ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں