افغانستان کے کرکٹر نجیب ترکئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے

افغانستان کے کرکٹر نجیب ترکئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ جس کی تصدیق افغانستان کرکٹ بورڈ نے کر دی ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق نجیب ترکئی کو افغان شہر جلال آباد میں حادثہ پیش آیا جہاں انہیں ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور جانبر نہ ہوسکے۔
افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر کے ذریعے 29 سالہ کرکٹر نجیب ترکئی کی موت کی تصدیق کی اور گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔
افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے پیغام میں کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اوپننگ بلے باز کے انتقال پر کرکٹ سے پیار کرنے والے افغان شہریوں کے دل ٹوٹ گئے ہیں۔ اور وہ بہت افسردہ بھی ہیں کہ ان سے ان کا بہت پیارا کرکٹر جدا ہو گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجیب ترکئی نے 2014 میں ہونے والے ایشیا کپ میں ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے اپنا پہلا میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلا تھا جب کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی حصہ لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں