امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اسپتال سے واپس گھر پہنچ گئے، جس کے بعد انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اب طبیعت بہت بہتر ہے، خود کو 20 سال پہلے جیسا محسوس کر رہا ہوں، جلد انتخابی مہم شروع کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا میں مبتلا امریکی صدرڈونلڈٹرمپ فوجی اسپتال سے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ، وائٹ ہاوس پہنچتے ہی صدر ٹرمپ نے ماسک اتاردیا ، جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں صدرٹرمپ نے فوجی اسپتال کے عملےکی خدمات کو سراہا۔
امریکی صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کوعوام خود پرحاوی نہ ہونےدیں ، کورونا سے نہ ڈریں اور باہر نکلیں ، کورونا وائرس کوعوام خود پرحاوی نہ ہونےدیں ، ہم کورونا کو ہرا سکتے ہیں، ہمارے پاس بہترین طبی آلات اور دوائیں ہیں، طبیعت بہت بہترہےخودکو20سال پہلےجیسامحسوس کررہاہوں۔
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) October 5, 2020
اس سے قبل ایک ٹوئٹ میں ٹرمپ نے امریکی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیک نیوز جعلی پولز دکھا رہا ہے، جلد صدارتی انتخابی مہم میں واپسی ہوگی۔
کوروناکے باعث صدرٹرمپ کوجمعے کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک اسپتال سے باہر نکل آئے تھے جس کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسپتال منتقل
امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی کورونا سے متاثر ہوئیں ہیںاور قرنطینہ میں ہیں