اداکارہ صنم چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد

اداکارہ صنم چوہدری اور گلوکار سومی چوہان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔
جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں‌. صنم چوہدری نے سوشل میڈیا پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کا نام شاہ ویر ہے۔
صنم چوہدری نے بیٹے شاہ ویر کی آمد پر ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔

گزشتہ سال اداکارہ صنم چوہدری نے پاکستانی ہپ ہاپ گلوکار سومی چوہان کے ساتھ شادی کی تھی جس کے بعد اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی کم کم نظر آتی تھیں۔ اور انہوں‌نے شادی کے بعد بھی کسی ڈرامے میں‌کام نہیں‌کیا .اور اپنے گھر کو ٹائم دیا
اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہونے پر شوبز انڈسٹری سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اداکارہ کے شوہر سومی چوہان امریکی شہر نیویارک میں مقیم ہیں اور گلوکاری کے ساتھ ساتھ میوزک کمپوزر بھی ہیں۔ اور وہ دونوں‌شادی کے بعد سے وہی رہ رہے ہیں‌

اپنا تبصرہ بھیجیں