کراچی میں‌ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروبار سیل

ضلع جنوبی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 9 دکانیں سیل کردی گئیں۔
ترجمان ڈی ایم سی جنوب کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوبی نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس دوران کورونا سے بچاؤ کے لیے دی جانے والی ایس او پیز، فیس ماسک استعمال نہ کرنے اور سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر کارروائی کی گئی۔
ترجمان نےبتایا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 9 دکانیں سیل کی گئیں اور جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جب کہ کچھ دکانداروں کو تنبیہ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں