سردی کا آغاز ہوتے ہی نزلہ زکام سے کیسے چھٹکارا پائیں ؟

سردیوں کا آغاز ہوتے ہی ہر دوسرے شخص کو نزلے، زکام اور کھانسی کی شکایت ہوتی ہے۔ عام طور پر سردیوں میں نزلہ ، کھانسی جیسی بیماریاں بڑھ جاتی ہیں مگر کرونا کی وجہ سے اب لوگ تذبذب کا شکار بھی ہورہے ہیں۔

جڑی بوٹیوں کی ماہر سلمہ عاصم نے نزلہ اور کھانسی سے نجات حاصل کرنے کے لیے گھر میں ہی مفید قہوہ بنانے کا طریقہ بتایا. جس کو استعمال کر کے آپ بھی اپنے آپ کو نزلہ ،زکام سے نجات دلواسکتے ہیں
سلمہ عاصم نے بتایا اس قہوے کو پینا اور اسٹیم ضرور لینی ہے جس سے جمع ہوا نزلہ اور کھانسی ختم ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ اگر ایک ناک بند ہوجائے اور سر میں درد یا کپنٹیوں میں دکھن ہو تو یہ قہوہ اُس کے لیے بھی بہت زیادہ مفید ہے۔

اجزا

10 لونگیں

بادیان کا پھول

دو دار چینی ایک ایک انچ کا ٹکڑا

دو چھوٹی الائچی

طریقہ
فرائی پان کو چولہے پر رکھیں اور تمام اجزا کو اس میں ڈال دیں اور اسے تھوڑی پکنے کے لیے چھوڑ دیں، جب اس میں اچھی طرح سے ابال آجائے تو اسے اتار لیں اور پھر حسب ضرورت استعمال کریں۔
سلمہ عاصم نے بتایا کہ قہوہ بننے کے دوران اٹھنے والی اسٹیم کو اگر لیا جائے تو اس سے جمع ہوا نزلہ کھل جاتا ہے۔

معجون بنانے کا طریقہ
اجزا

آدھا چھٹانک بادام

ایک چمچہ کالی مرچ

طریقہ
دونوں کو اچھی طرح سے پیس لیں اور پھر اس میں شہد شامل کریں اور پھر اسے ناشتے یا رات کے کھانے میں استعمال کریں۔

نوٹ: ذیابیطس سمیت کسی بھی سنگین بیماری میں مبتلا افراد اپنے طبیب سے مشورے کے بعد دیسی قہوے کا استعمال کریں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں