راولپنڈی میں غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹزکیخلاف آر ڈی اے کا ایکشن

آر ڈی اے( راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی) نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹز کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کرتے ہوئے 48 سوسائٹیز کو این او سی جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹز کے خلاف بھرپور ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہر بھر میں قائم 251 ہاوسنگ سوسائٹیز میں سے 48 کو این او سی جاری ہوئے۔
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیجانب سے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹز کی فہرست جاری کردی گئی، اندرون شہر میں 79 کے قریب غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹز کام کررہی ہیں۔
میونسپل کارپوریشن کی حدود میں 46، مری کی حدود میں 49 غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹز قائم ہیں، آر ڈی اے نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر قائم ہاؤسنگ سوسائٹیز کو جلد بند کردیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں