کورونا وائرس سے اب تک کہاں کتنی ہلاکتیں ہو چکی ہیں؟

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک وائرس کورونا جسے کووڈ – 19 کا نام بھی دیا گیا ہے. اس وائرس نے پوری دنیا میں اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں. اور پاکستان بھی اس وائرس سے پاک نہیں رہ سکا. روز بروز اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے
تفصیلات کے مطابق اس وقت کورونا وائرس کے ایک لاکھ 679 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 3412 افراد ہلاک اور 55989 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
دنیا میں سب سے زیادہ 80 ہزار 559 کیسز جین میں رپورٹ ہوئے. اور چین کے ہی شہر ووہان سے یہ وائرس پھیلا
چین میں وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 53 ہزار 929 ہے جبکہ 23 ہزار 588 افراد زیر علاج ہیں اور وائرس سے 5 ہزار 737 افراد ہلاک ہوچکے ہیں
دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ جانی نقصان اٹلی میں ہوا جہاں اب تک 148 لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ 3858 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 414 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 3296 افراد زیر علاج ہیں۔
ہلاکتوں کے اعتبار سے تیسرا سب سے زیادہ متاثر ملک ایران ہے جہاں آج بھی 1234 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 747 ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 124 تک پہنچ گئی ہے۔ ایران میں 913 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 3710 افراد زیر علاج ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں