آٹا اور چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ تیار، وجہ بدانتظامی قرار

گزشتہ دنوں ملک بھر میں ہونے والے آٹے اور چینی کے بحران نے شدت اختیار کر لی تھی. جس پر وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دی اور تحقیقات کا حکم دیا. جس پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملک میں آٹا بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی ہے

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ہے جب کہ وفاقی حکومت نے بحران سے متعلق رپورٹ صوبوں سے بھی شیئر کر دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ آٹا بحران مصنوعی ہے. جس کی بنیادی وجہ بدانتظامی ہے. ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں تھا، مصنوعی طور پر گندم کی قلت پیدا کی گئی، ملک میں اب بھی 2.1 ملین میٹرک ٹن گندم موجود ہے

گزشتہ روز قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں ہونے والے چینی چوری کی تحقیقاتی رپورٹ عمران نیازی کی دراز میں بند ہے لیکن عمران نیازی کی آنکھیں اور کان بند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں