کراچی کے نالوں کی صفائی کا کام جاری

کراچی میں 3 جولائی سے اب تک نالوں سے 42 لاکھ 75 ہزار کیوبک فٹ سے زائد کچرا نکالا جا چکا ہے۔
حکومت سندھ اور ایف ڈبلیو او کی جانب سے کراچی میں نالوں سے کچرا نکالنے کا کام جاری ہے۔
اس حؤالے سے سولڈ ویسٹ ایمرجنسی اینڈ ایفی کیسی پراجیکٹ کے ڈائریکٹر زبیر چنا نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام 3 جولائی کو شروع کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 3 اگست کو تین نالوں کی صفائی کا کام ایف ڈبلیو او کے سپرد کیا گیا، ان میں گجر نالہ، سی بی ایم نالہ اور مواچھ گوٹھ نالے شامل ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 38 نالوں سے 70 ہزار کیوبک فٹ کچرا نکالا گیا ہے، یہ کچرا سائٹ ایریا اور جام چاکرو میں لینڈ فل سائٹ میں ڈالا گیا

سولڈ ویسٹ ایمرجنسی اینڈ ایفی کیسی پراجیکٹ کے ڈائریکٹر زبیر چنا کا کہنا ہے کہ 3 جولائی سے اب تک 38 نالوں سے 42 لاکھ 75ہزار 30 کیوبک فٹ کچرا نکالا جا چکا ہے۔ اور ابھی یہ کام جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں