خیبرپختونخوا میں جشن آزادی کی تیاریاں‌کر لی گئی

خیبرپختونخوا حکومت نے جشنِ آزادی کی تیاریوں کا شیڈول جاری کردیا، شیڈول کے تحت 14 اگست کو8 بج کر58 منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کے لیے ٹریفک کو روک دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی سے متعلق کے پی کے حکومت نے اپنی حکمت عملی بنا لی ہے . جس کے مطابق جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز 8 اگست سے ہوگا، 8 سے 14 اگست سرکاری ملازمین قومی پرچم کے بیج لگائیں گے، 14 اگست کو8 بج کر58 منٹ پرسائرن بجاکر ایک منٹ کے لیے ٹریفک روک دیا جائے گا۔
8 سے14 اگست تک تمام سرکاری محکمے جشن آزادی کےبینرز آویزاں کریں گے۔
14 اگست کو چھوٹی بڑی مساجد میں ملکی ترقی اور استحکام کی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ 14 اگست کو تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز، عوامی اور نجی مقامات پر پرچم کشائی کی جائے گی۔

آزادی کا دن قریب آتے ہی ملک بھر میں جشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، جس میں‌ نہ صرف بچے آگے ہیں ،بلکہ بڑے بھی دل کھول کر اس خاص دن کی تیاریوں میں‌مصروف ہیں‌. ہر عمر سے تعلق رکھنے والے بازاروں میں لگے اسٹالز سے مند پسند بیجز اور جھنڈیاں خرید رہے ہیں۔ البتہ حکومت نے کرونا کے پیش نظر عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔ آزادی کا دن ضرور منائیں‌.لیکن ایس او پیز کو بھی یاد رکھیں‌

اپنا تبصرہ بھیجیں