مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی منگنی ہو گئی

مریم نواز کے صاحب زادے جنید صفدر کی منگنی ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی منگنی ہو گئی ہے، ان کی منگیتر یونی ورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں۔ جنید صفدر کی منگیتر سابق سینیٹر سیف الرحمان کی صاحب زادی ہیں۔

دوسری طرف نیب نے رائیونڈ میں 200 ایکڑ زمین کی منتقلی کا الزام میں مریم نواز کو 11 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، نیب نے مریم نواز سے 1440 کنال اراضی کی رسیدیں مانگ لیں۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کو تمام دستاویزات 11 اگست کو ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے اور ساتھ ہی اراضی سے متعلق تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب نے سابق ڈی ای او نور امین مینگل، احد چیمہ سے بھی اس سلسلے میں تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ 2014 میں رائیونڈ میں مریم نواز کے نام 200 ایکڑ زمین منتقل کی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز سے پوچھا گیا ہے کہ زمین خریدنے کے لیے رقم کہاں سے آئی، دریافت کیا گیا ہے کہ اراضی کی خریداری پر کتنا ٹیکس اور کتنی ڈیوٹی دی،1400 کنال میں سے اگر کوئی زمین فروخت کی گئی ہے تو اس کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، بتایا جائے کہ حاصل کی گئی زمین کس مقصد کےلیے استعمال کی جارہی ہے، بتایا جائے مذکورہ زمین کمرشل استعمال یا پھر زرعی کاشت کےلیے استعمال کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں