پشاور میں‌ پیدا ہوئے ایک ہی گھر میں‌5 بچے

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے باغبانان کی 36 سالہ خاتون کو رات کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اس کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

بچوں میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں جب کہ پانچوں بچوں اور ماں کی حالت تسلی بخش ہے۔ اور وہ صحت مند ہیں‌
بچوں کے والد شاہداللہ نے پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں