دو اور بھارتی اداکار کورونا کا شکار

کورونا وائرس اب تک متعدد ممالک سے ختم ہو چکا ہے . لیکن بھارت دنیا میں کورونا کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر آ گیا ہے اور وہاں شوبز اور سیاست سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اس عالمگیر وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔
بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی آرادھیا کورونا میں مبتلا ہوئی تھیں جب کہ بالی وڈ سپر اسٹار دلیپ کمار کے دو بھائی کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔
اب اطلاعات کے مطابق بالی وڈ اسٹار ارجن کپور اور ان کی دوست ملائکہ اروڑ بھی کورونا وبا کا شکار ہو گئی ہیں۔ اور قرنطینہ میں ہیں

بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ 71 ہزار 600 سے زائد افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔
کورونا کے باعث اس وقت مریضوں کے اعتبار سے امریکا سر فہرست ہے جہاں اب تک 62 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور ایک لاکھ 93 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں