بارش کا پانی اترنے کے بعد اب کراچی کے لیے ایک اور آزمائش

کراچی میں بارش کا پانی اب کافی علاقوں‌سے اتر گیا ہے . جس سے بعد شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں . جس سے تعفن اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا۔ کیونکہ ہر طرف کیچڑ اور بدبو پھیلی ہے جس سے عوام پریشان ہے
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال ڈاکٹر نور محمد سومرو نے اس حوالے سے بات کی اور کہا کہ کراچی میں گندگی کے ڈھیڑ لگے ہیں جس پر مکھیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں‌. اس لیے عوام کو بہت احتیاط کی ضرورت ہے. ان حالات میں صفائی کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے ، کیونکہ شہر میں ٹائیفائیڈ اور ہیضہ سمیت پیٹ کی مختلف بیماریاں رپورٹ ہورہی ہیں۔ اور ان حدشہ ہے اس میں مزید اضافہ ہو گا

انہوں نے کہا کہ عوام پانی ابال کر استعمال کریں اور مرغن کھانوں سے گریز کریں کھانے میں سبزیوں کا استعمال زیادہ کیا جائے۔ باہر کے کھانوں سے اجتناب کیا جائے اور کوئی بھی چیز استعمال سے پہلے دھو کراستعمال کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں