ایپل کا آئی فون 12 کب لانچ ہو گا ؟

گزشتہ کئی ماہ سے آئی فون 12 کی لانچ کی تاریخ اور فون کے فیچرز کے حوالے سے بے شمار باتیں سامنے آ رہی تھیں لیکن اب کمپنی نے آئی فون کے نئے ماڈل کی لانچنگ کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا ہے۔
دنیا بھر میں آئی فون کے صارفین کو آئی فون 12 کے آنے کا بے چینی سے انتظار تھا لیکن رواں برس عالمگیر وبا کورونا کے باعث آئی فون کا نیا ماڈل تاخیر کا شکار ہوگیا۔
تاہم اب معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا ہے کہ وہ 13 اکتوبر 2020 کو آئی فون کے نئے ماڈل کو مارکیٹ میں‌لائیں‌گے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل کمپنی کی جانب سے تقریب کا انعقاد مکمل طور پر آن لائن کیا جائے گا جو کہ ایپل کی آفیشل ویب سائٹ پر لائیو اسٹریم ہو گا۔

بینک آف امریکا کے تجزیہ کار وامسی موہان کا کہنا تھا کہ اس سال آئی فون 12 کی قیمت 100 ڈالر تک مہنگی ہو گی کیونکہ اس ماڈل میں سپر فاسٹ 5 جی کنیکٹیویٹی کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم آئی فون 12 کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

اگر آئی فون 12 کی قیمت کے حوالے سے تجزیہ کاروں کی یہ باتیں درست ثابت ہوتی ہیں تو پھر آئی فون 12 کی قیمت 799 ڈالر ہوگی جب کہ آئی فون 12 کے پرو ورژن کی قیمت 1099 ڈالر تک ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں