ڈاکٹر ماہا کیس : قبر کشائی 15 اکتوبر دن 11 بجے کی جائے گی

پولیس سرجن حیدرآباد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرماہا کی قبر کشائی 15 اکتوبر دن 11 بجے کی جائے گی ، ڈاکٹر ماہا نے کراچی میں گولی مار کر مبینہ خودکشی کی تھی۔ جس کی تحقیقات جاری ہیں‌. اور انہی تحقیقات میں مزید پیش رفت کے بعد اب قبر کشائی کی جائے گی
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرماہا ہلاکت کیس کی تحقیقات جاری ہے ، پولیس سرجن حیدرآباد نے ڈاکٹرماہا کی قبر کشائی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرماہاکی قبرکشائی15اکتوبردن11بجےکی جائے گی۔

ڈاکٹرماہا کی قبرکشائی کیلئے 5 افسران پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا اور کہا تھا کہ قبر کشائی کے لیے تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔
ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ میں میڈیکل بورڈ کیلئےدرخواست دائرکی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ پولیس نے ڈاکٹر ماہا شاہ کےواقعےکوخودکشی قرار دیا، پولیس نے شواہد بھی خود کشی کے حساب سے جمع کیے، ہر سطح سےتحقیقات کیلئےنیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔
درخواست گزار نے کہا تھا کہ رپورٹ کےمطابق سرمیں بائیں جانب گولی لگی،دائیں جانب سے خارج ہوئی، پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے رپورٹ غلط دی ہے، قبرکشائی،پوسٹ مارٹم،مزیدمیڈیکل معائنےکی اجازت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں