کیا بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککر شادی کر رہی ہیں ؟

بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککر اور گلوکار روہن پریت سنگھ کی شادی کے حوالے سے خبریں آنا شروع ہوگئیں ہیں۔ ان کے مداحوں‌کا کہنا ہے کہ ان کی سوشل میڈیا پوسٹ سے ایسا لگتا ہے کہ وہ شادی کرنے والے ہیں‌
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دنوں بھارت میں یہ خبر زیرگردش ہیں کہ نیہا ککر اپنے دوست روہن پریت سنگھ کے ساتھ رواں ماہ کے آخر میں ازدواجی بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔ لیکن نیہا ککر یا روہن پریت سنگھ نے ان خبروں کے حوالے سے ابھی تک کوئی بھی بیان نہیں دیا
حیران کن طور پر دونوں گلوکار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایسی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہے ہیں جنہیں دیکھ کر مداح محسوس کررہے ہیں کہ شاید ان دونوں کی شادی ہونے والی ہے۔

گلوکار روہن پریت سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیہا ککر کے ہمراہ ایک سیلفی پوسٹ کی جس میں دونوں گلوکار بے حد خوش نظر آ رہے تھے۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے ’شکر ہے میرے رب کا‘ الفاظ بھی تحریر کیے اور ساتھ میں ایموجی بھی بنایا۔

View this post on Instagram

Shukar Hai Mere Rabba! ♥️👼🏻🙏🏼😇

A post shared by Rohanpreet Singh (@rohanpreetsingh) on

چند ہفتے قبل نیہا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں پریت سنگھ گلوکارہ کو انگوٹھی پہنا رہے تھے اور بیگ گراؤنڈ میں نیہا کا گانا چل رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں