روس سے کورونا ادویات پاکستان آئیں گی

کرونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں، روس پاکستان کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے تیار ہوگیا، ماسکو حکومت نے فروخت کی پیش کش کردی۔
تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ روس نے پاکستان کو کرونا ویکسین کے فروخت کی پیشکش کر دی، وزارت خارجہ کو پاکستان میں روسی سفارتخانے کا آفر لیٹر موصول ہوا، پاکستان کو روسی ویکسین کلینکل ریسرج اور ٹرائلز کا ڈیٹا رپورٹ بھی بھیجا گیا ہے، وزارت خارجہ نے وزارت صحت کو روسی پیشکش سے آگاہ کر دیا۔
اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سپٹنک فائیو کی کلینکل ریسرچ رپورٹ عالمی ادارے کی تیارکردہ ہے، کلینکل رپورٹ میں سپٹنک فائیو کا دیگر ویکسین سے تقابلی جائزہ شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپٹنک فائیو کروناویکسین روس میں مقامی طور پر تیارکردہ ہے، سپٹنک فائیو کروناویکسین 95فیصدمؤثر ہے، سپٹنک فائیو دیگر ویکسین کے مقابلے سستی اور مؤثر ہے، دیگر کے مقابلے میں اسے ذخیرہ کرنا آسان ہے۔ سپٹنک فائیو کے لیے فنڈنگ روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے کی۔
روسی حکومت کی جانب سے سپٹنک فائیو ویکسین کا استعمال جاری ہے۔ روس میں سپٹنک فائیو کرونا ویکسین روسی فوجیوں کو لگائی جا رہی ہے۔ روس کی سپٹنک فائیوویکسین کو اگست 2020میں رجسٹر کیا گیا تھا۔ سپٹنک فائیوویکسین کے محدود استعمال کا آغاز نومبر میں کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں