کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مشہور ریسٹورنٹ سیل

کراچی کی سول لائن میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی خلاف ورزی پر مشہور ریسٹورنٹ او پی ٹی پی (one potato two potato)کو سیل کردیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے سول لائن میں ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے کارروائی کی اور اس دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ‏او پی ٹی پی ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ کو وقت اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کیا گیا ہے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں