میٹرو بس کے ملازمین نے تنخواہوں کے نہ ملنے پر ہڑتال کر دی

راولپنڈی میں میٹرو بس کے ملازمین نے ایک بار پھر تنخواہ نہ ملنے پر ہڑتال کردی۔ ملازمین کا کہنا ہےکہ میٹرو انتظامیہ نےگزشتہ وعدہ پورانہیں کیا اور تنخواہیں ابھی تک ادا نہیں کی گئیں۔
ملازمین کا کہنا ہےکہ احتجاج والے دن ہم سے تنخواہیں دینے کا وعدہ ایچ آر نے کیا تھا لیکن نہ کورونا فنڈ کی رقم واپس دی گئی اور نہ تنخواہیں ملیں ہیں

میٹرو بس ملازمین نے احتجاج کے دوران صدر اسٹیشن کا مرکزی داخلی راستہ بند کردیا۔ اور وہاں اپنا احتجاج کیا .اور مطالبات پورے ہونے تک احتجاج کی دھمکی بھی دی

اپنا تبصرہ بھیجیں