اداکارہ زینب جمیل کی شوبز سے کنارہ کشی

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں مختلف کرداروں کے لیے مشہور اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے بھی اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ 31 سالہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے شوبز چھوڑنے کا اعلان فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے کیا۔
انسٹاگرام پوسٹ پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہے کہ میں بطور ماڈل اور اداکارہ اپنا کیرئیر جاری نہیں رکھنا چاہتی،الحمداللہ

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اللہ نے مجھے قرآن و حدیث کی تعلیم کے حصول کے لیے منتخب کرلیا ہے اور اب میں دین اسلام سے متعلق زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کروں گی‘۔
واضح رہے کہ زینب جمیل نے اپنے کیرئیر کا آغاز نجی ٹی وی چینل پر بطور نیوز اینکر کیا تھا بعد ازاں جیو انٹرٹینمنٹ کے کئی مقبول ڈراموں جیسے سسرال میری بہن کا ،سدا سکھی رہو، منچلی، مل کے ہم نہ ملے اور آپ کی کنیز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
تاہم اس سے قبل اداکارہ انعم ملک بھی مذہب کی خاطر ماڈلنگ کی دنیا کو خیر آباد کہہ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں